بنوں میں توہینِ مذہب کے الزام میں سکول ٹیچر گرفتار

بنوں (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو مذہب کے بارے میں متنازع الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں توہینِ مذہب کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اسنکدر خیل بالا میں انگریزی کے ایک استاد عارف اللہ پر مزید پڑھیں

لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ای او الیاس خٹک کی گاڑی پر تاجہ زئی نرسری کے قریب فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مزید پڑھیں

اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر تین یونیورسٹیوں بند

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) پولیس کی جاب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر تین یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا۔ پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات اور اسی سلسلے میں جاری سیاسی مہم کے دوران پولیس اور فوجیوں کو مزید پڑھیں

ایجنسیوں کے لوگوں پر مقدمے چلیں گے تو جبری گمشدگیاں ختم ہو جائیںگی، جسٹس محسن کیانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتا بلوچ طلبہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جس دن سائیکل الٹی چلے گی ایجنسیوں کے لوگوں پر مقدمے چلیں گے۔ لاپتہ بلوچ طلبہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایجنسیوں مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر ہلاک

میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں تھانہ میرعلی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سرکاری اسکول ٹیچر یوسف خان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گاؤں حیدرخیل کے علاقے بابر خیل اسکول ٹیچر پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو مزید پڑھیں

پاکستان کے ہیرو اعتزاز حسن کی آ ج دسویں برسی منائی گئی

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنیوالے بہادر طالب علم اعتزاز حسن بنگش کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔ ہنگو میں انکے گھر میں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 6 جنوری 2014ء کو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کے نویں مزید پڑھیں

بنوں میں دہشت گردوں نے سرکاری گرلز اسکول کو نذرِ آتش کر دیا

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ممباتی بارکزئی کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1740748418778382678?t=xQ3Qwc3ttwot_UNqMwthWg&s=19 تفصیلات کے مطابق تحصیل میریان میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ممباتی بارکزائی کوٹکہ کو رات کی تاریکی میں جلا دیا۔ نمائندہ مزید پڑھیں

بھارتی ریاست آسام میں 1281 مدارس ’مڈل انگلش سکولز‘ میں تبدیل

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کی ریاست آسام کی حکومت نے 1281 مدارس کا نام بدل کر انھیں ’مڈل انگلش سکولز‘ کا نام دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری ایجوکیشن آسام کے دفتر نے بدھ کو ایک حکم نامہ جاری کر کے ان تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ مدارس پر پابندی لگا مزید پڑھیں

دنیا افغانستان میں خواتین کیخلاف صنفی تعصب تسلیم کرے، ملالہ یوسفزئی

لندن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) ڈی ڈبلیو کے ساتھ انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صنفی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیں۔ انہوں نے دنیا کو طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم نوبل مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا: صوابی میں شاگردوں نے مدرسے کے معلم کو ذبح کردیا

صوابی (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوابی کے علاقہ مرغز یوسفی روڈ پر مدرسے کے نوجوان معلم کو اپنے شاگردوں نے بے دردی سے ذبح کردیا۔ صبح لاش مدرسے میں کمرے سے برآمد کی گئی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس تھانہ زیدہ کے عملے کے مطابق سیف الہادی ولدرضوان مزید پڑھیں