پشاور میں نجی اسکول کے قریب دھماکا، 7 بچے زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاوع میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایل آر ایچ کے ترجمان نے بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے کے 6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ اسپتال کے مزید پڑھیں

سرینگر میں ہندو طالبعلم کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ، کشیدگی بڑھانے میں’سوشل میڈیا کا بھی کردار ہے‘: پولیس

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ہندو طالب علم نے ایک متنازع ویڈیو شیئر کی جس کے بعد کیمپس میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ سرینگر کی این آئی ٹی میں کشمیری اور غیر کشمیری مزید پڑھیں

تربت میں مبینہ مقابلہ: عدالتی حکم کے باوجود سی ٹی ڈی کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مبینہ مقابلے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان کے لواحقین کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے جبری طور پر گمشدہ افراد تھے۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم مزید پڑھیں

امریکی ریاست ورمونٹ میں فائرنگ، تین فلسطینی طلبہ زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کی ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں ہفتے کی شام نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے تین فلسطینی طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تلاش جاری ہے جس نے تین فلسطینی طلبہ کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے۔ تفتیش مزید پڑھیں

’لاپتہ بلوچ طلبہ کو واپس لائیں ورنہ وزیراعظم عدالت پیش ہوں‘

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے حوالے سے ایک مقدمے کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سات دن میں بلوچ طلبہ کو بازیاب کرائیں ورنہ وزیراعظم اگلی سماعت عدالت پیش ہوں۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر مزید پڑھیں

بنوں میں علمائے کرام نے لڑکیوں کے کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ کردیا

بنوں (ڈیلی اردو/ٹی این این) آئمہ مساجد والمدارس بنوں نے ضلع بنوں میں تعلیمی اداروں کی جانب سے لڑکیوں کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے بے حیائی کا ذریعہ قرار دیا اور لڑکیوں کے کھیلوں پر پابندی نہ لگنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان مزید پڑھیں

پاکستان کی سیکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیاں بلوچ طلبہ کو لاپتا کرنے میں ملوث ہیں، عدالتی کمیشن کی رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں مختلف تعلیمی اداروں سے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں اور دیگر الزامات پر قائم کردہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے تردید کے باوجود اس بات کے زبانی اور تحریری شواہد ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خفیہ مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ: بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگران وزیرِ اعظم طلب

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی گمشدگی کے بارے میں قائم کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو وزیر اعظم کو طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس مزید پڑھیں

باجوڑ میں شرپسندوں نے سرکاری اسکول کو گرا دیا

خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم شرپسندوں نے سرکاری اسکول کو گرا دیا، شرپسندوں نے اسکول کی چھت مسمار کرکے چھتوں کے ٹی آئرن اور گارڈرز چوری کرکے ساتھ لئے گئے۔ باجوڑ تحصیل لوئی ماموند لغڑئی میں نامعلوم افراد نے برانچ پرائمری سکول کو رات کی تاریکی میں مسمار کرکے مزید پڑھیں

چکوال میں طلبہ سے زیادتی کے الزامات پر مدرسہ سیل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مدرسے کے بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزامات کے بعد مذکورہ مدرسے کو سیل کر کے پولیس نے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کیس کے تفتیشی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او ملک اظہر کا کہنا ہے مزید پڑھیں