صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ ٹیم میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ پاکستانی حکومت نےسپریم کورٹ کی ہدایت پر کینیا میں مزید پڑھیں

لاپتہ افراد کی کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (ڈیلی اردو) لاپتہ افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، جن میں سے 5574 افراد کا سراغ لگایا ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: ایک ماہ میں توہینِ مذہب کے دو ملزموں کو سزائے موت

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے توہینِ مذہب کے ایک اور ملزم کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران توہینِ مذہب کیسز میں دو ملزمان کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے توہینِ مذہب کیسز میں مزید پڑھیں

نوشہرہ: اکوڑہ خٹک سے خاتون پولیو ورکر اغوا

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک میں خاتون پولیو ورکر کو ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، تین گھنٹے بعد خوشحال خان خٹک ڈگری کالج کے قریب نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ خاتون پولیو ورکر کے مطابق پولیو مزید پڑھیں

افغانستان کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ نہیں بننے دینگے، نیڈ پرائس

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ افغانستان مزید پڑھیں

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو واپس بھیج دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے پاک انڈیا سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) انڈیا کے ایک اور جوان کو واپس بھیج دیا ہے۔ A Border Security Force (#BSF) #jawan, who inadvertently crossed over to the Pakistani side on Wednesday in the #Punjab sector, مزید پڑھیں

لکی مروت میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو ذبح کردیا

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ طارق زمان شام کے وقت گھر سے نکلا تھا، رات گئے اس کے موبائل سے مس کال آئی، واپس فون کرنے پر موبائل بند تھا۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے وکیل حافظ یاسر مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چنڈہ کے علاقے میں نامعلوم دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے مزید پڑھیں

لکی مروت اور بنوں سے حافظ گل بہادر گروپ کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی بنوں ریجن، سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم دہشت گرد تنظیم حافظ گل بہادر گروپ کے عتیق الرحمن عرف ٹیپوگل گروپ کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، گرفتار ہونے مزید پڑھیں