جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک

وانا (دین محمد وزیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سید اللہ ہلاک#SouthWaziristan #Pakistan @Natsecjeff pic.twitter.com/nMat2dj5Gk — Shabbir Hussain Turi مزید پڑھیں

پاراچنار: ٹوپکی میں گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منگل قبیلے کے اہم رہنما سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی شب نامعلوم مسلح افراد نے منگل قبیلے کے ایک قبائلی رہنما مومن خان کو وسطی کرم کے علاقے ٹوپکی میں مزید پڑھیں

پاکستان کا نیشنل بینک امریکی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام سے بری

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کی ایک عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ نیشنل بینک پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کی ہے یا اس مزید پڑھیں

بلوچستان: چھ سال قبل لاپتہ ہونے والے غلام یٰسین بگٹی کی تشدد شدہ لاش چمن کے قریب سے برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’ہمیں امید تھی کہ ہمارے بھائی کو اسی طرح چھوڑ دیا جائے گا جس طرح سنہ 2012 میں انھیں لاپتہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، مگر ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ وہ زندہ ہمارے پاس واپس نہیں آئے بلکہ ہمیں ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔‘ یہ کہنا مزید پڑھیں

جرمنی میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری، پاکستان کی جانب سے پیشرفت کا جائزہ

برلن (ڈیلی اردو) ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں 17جون تک جاری رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی مزید پڑھیں

پاکستانی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تاریخ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب آئی ایم ایف نے حکومتی کٹوتیوں اور بچتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے اعداد و مزید پڑھیں

پاکستانی فوج چاہتی ہے کہ پرویز مشرف کو ملک واپس لایا جائے، میجر جنرل بابر افتخار

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دبئی میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی صحت کافی خراب ہے اور ادارے کی قیادت چاہتی ہے کہ انھیں پاکستان واپس لانا چاہیے جس کے لیے خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ چینل دنیا نیوز کے مزید پڑھیں

اسرائیلی حملے: شام میں پھنسے 165 پاکستانی زائرین وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (ڈیلی اردو) شام میں پھنسے 165 پاکستانیوں کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی فلائٹ کے ذریعے پیر کی رات اپنے گھر واپس لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایئربس اے 320 کی خصوصی پرواز شام کو تقریباً 6 بجکر 15 منٹ پر شام کے شہر مزید پڑھیں

کوئٹہ: دو انجینئرز سمیت کوئلے کی کان کے 4 ملازمین اغوا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز میں حبیب اللہ کول مائن کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مغوی شیر بہادر، وقاص اور نہر کا تعلق پنجاب سے جبکہ مہران کا تعلق مردان سے بتایا جارہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ مزید پڑھیں

کوئٹہ: خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اتوار کو کہا کہ کچھ خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔ جس کا تعلق کالعدم تنظیم مزید پڑھیں