لاہور: محرم میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) محرم الحرام کے موقع پر پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لاہور مزید پڑھیں

افغانستان میں بزورِ طاقت آنیوالی حکومت قبول نہیں، پاکستانی سفیر منصور احمد

کراچی (ڈیلی اردو) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان اور افغان حکومت سمیت پوری دنیا پر واضح کردیا ہے کہ اسے افغانستان میں طاقت کے بل پر قبضہ کرنے والی حکومت قابل قبول نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے سفیر مزید پڑھیں

پاکستان کی افغانستان کے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم مزید پڑھیں

اقوام متحدہ: سلامتی کونسل کی داسو دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

جینوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشتگردی میں 9 چینی اور 3 پاکستانیوں کی موت اور دیگر کے زخمی ہونے پراظہار افسوس کیا گیا۔ مزید پڑھیں

ایف آئی اے نے سینئر صحافی عامر میر اور سید عمران شفقت کو گرفتار کرلیا

لاہور (ڈیلی اردو) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے سینئر صحافی عامر میراور یوٹیوب وی لاگر سید عمران شفقت کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر میر کے خلاف اپنے یوٹیوب چینل پر ریاستی اداروں کی کردار کشی کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے پہلے عامر میر کے یوٹیوب کے مزید پڑھیں

پنجاب: بہاولنگر کے مرکزی امام بارگاہ پر دستی بم حملہ

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں مرکزی امام بارگاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے مرکزم امام بارگاہ میں پرچم کشائی ہو رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دستی بم مزید پڑھیں

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

ایبٹ آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک خواجہ سرا کے خلاف پولیس نے توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے کینٹ میں ایک خواجہ سرا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مزید پڑھیں

بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشت گرد کراچی سے گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پیروکار، سہولت کار اور دہشتگردی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے میرا ناکہ شیرشاہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی مزید پڑھیں

رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی نے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں یوم شہادت عمر فاروقؓ پر عام تعطیل کا اعلان

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا حکومت نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور انتظامیہ نے اعلامیہ مزید پڑھیں