سوشل میڈیا ورکرز کو ایف آئی اے ہراساں نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا، ریمارکس دیئے کہ کسی طور بھی سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں نہ کیا جائے، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔ پی مزید پڑھیں

عوام اور سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے فوج کو سیاست میں مت لائیں، ترجمان پاکستانی فوج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ’عوام اور سیاسی پارٹیوں سے‘ درخواست ہے کہ ’فوج کو سیاست میں مت لائیں اور ہمیں اس بحث سے باہر رکھیں۔‘ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بتایا کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مزید پڑھیں

2021: پاکستان میں سیاسی، مذہبی، صحافتی آزادیاں مجروح ہوئیں: سالانہ انسانی حقوق رپورٹ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ سال 2021ء میں انسانی حقوق کا احاطہ کرتی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق بہتر صفحات پر مبنی چیپٹر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصویر پیش مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ مہم کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی میں مزید گرفتاریاں

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) سوشل میڈیا پر پاکستان کی اہم شخصیات کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال اور پروپیگینڈہ مہم کے خلاف کارروائی میں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 12 سوشل میڈیا کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں سے آٹھ کا مزید پڑھیں

سری لنکا دیوالیہ کیوں ہوا؟

کولمبو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) سری لنکا نے شدید معاشی بحران اور غیر ملکی قرضوں کا حجم 51 ارب ڈالر ہونے کے بعد ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد حکومت نے غذائی اشیا اور ایندھن کی درآمدی ادائیگیاں ممکن بنانے کے لیے بیرونِ ملک مقیم اپنے شہریوں سے زیادہ مزید پڑھیں

افغانستان میں ایرانی قونصل خانوں پر حملے

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں ایرانی قونصل خانوں پر شہریوں کے حملے پر تہران نے افغان وفد کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ایران میں افغان مہاجرین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر افغانستان میں مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں طالبان حکومت کے ناظم مزید پڑھیں

روس یوکرین میں ’نسل کشی‘ کا مرتکب ہو رہا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر پوٹن کو آمر بتاتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین میں ‘نسل کشی’ کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ادھر صدر پوٹن نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو اپنے جنگی مقاصد میں کامیابی حاصل کرے گا۔ امریکی صدر مزید پڑھیں

بھارت میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکا کا اظہارِ تشویش

نئی دہلی + واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے بھارت میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ U.S. monitoring rise in rights abuses in India, Blinken says https://t.co/cfJRCKQ9wo مزید پڑھیں

بھارت: مذہبی فسادات کے بعد کرفیو نافذ، اجتماع پر پابندی عائد

نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز) بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس ایک قصبے میں کرفیو کے نفاذ اور گجرات اور دو دیگر ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے پر مجبور ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مزید پڑھیں

فوجی قیادت کا سوشل میڈیا پر جاری ’پروپیگنڈہ مہم‘ کا نوٹس، مختلف شہروں سے متعدد افراد گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانی ’فوج کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی پروپیگنڈہ مہم‘ کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح مزید پڑھیں