بھارت: جی ٹوئنٹی اجلاس میں چینی وفد سے ”مشتبہ جاسوسی آلات‘‘ پکڑے گئے

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جی ٹوئنٹی سمٹ میں شریک چینی وفد اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے مابین گزشتہ جمعرات کو قریب بارہ گھنٹے تک ‘ڈرامہ‘ ہوتا رہا۔ بھارتی حکام وفد کے ایک ‘غیر معمولی سائز‘ کے بیگ کی جانچ کرنا چاہتے تھے لیکن چینی اس پر تیار نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا میں شائع شدہ مزید پڑھیں

مذہبی منافرت کے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کررہے ہیں، نگران وفاقی وزیر انیق احمد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مذہبی منافرت کے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کررہے ہیں۔ نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد سے پاک امریکن سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندوں نے ملاقات کی، انیق احمد نے کہا مزید پڑھیں

سائبیریا: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی روسی صدر پوٹن سے خلائی مرکز میں اہم ملاقات

ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کے روز روس کے انتہائی مشرق میں واقع خلائی مرکز ووستوخنی کوسموڈروم میں ملاقات کی۔ کووڈ کی وبا کے بعد سے کسی عالمی رہنما کے ساتھ کم کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ Russian President Vladimir Putin and مزید پڑھیں

ایران اسرائیل پر حملوں کیلئے لبنان میں ہوائی اڈا بنا رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پیر کے روز ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے جنوبی لبنان میں ایک ہوائی اڈا قائم کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے تبصروں میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے مزید پڑھیں

5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ کا 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم قطر منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بائیڈن انتظامیہ نے ایران میں قید پانچ امریکیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرتے ہوئے بین الاقوامی بینکوں کو امریکی پابندیوں کے خوف کے بغیر 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم جنوبی کوریا سے قطر منتقل کرنے کے لیے مکمل اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ مزید پڑھیں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر خود بھارت میں ضم ہو جائے گا، سابق آرمی چیف کا دعویٰ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جلد ہی ‘اپنے طورپر‘ بھارت میں ضم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بھارت کو صرف کچھ وقت کے لیے انتظار کرنا ہے۔ سرحدی صوبے مزید پڑھیں

ہتھیاروں کی ڈیل، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن بُلٹ پروف ٹرین میں روس پہنچ گئے

ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) روس کی سرکار ی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو لے کر آنے والی ٹرین روس پہنچ چکی ہے۔ روسی صدر پوٹن ان سے ملاقات کے دوران توپ خانے کے ہتھیار اور ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

نیدرلینڈز: اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ کے قتل پر اکسانے کا الزام، سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید

ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو/بی بی سی) نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹر نوید لطیف کو انتہائی دائیں بازو کے سیاسی رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کرنے پر اُکسانے کے جرم میں 12 برس قید کی سزا سُنا دی ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عدالت نے قرار دیا ہے کہ 37 سالہ خالد مزید پڑھیں

طورخم بارڈر کی بندش: افغان طالبان کی پاکستان پر کڑی تنقید

کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) افغان طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ طورخم کی سرحدی گزرگاہ کی بندش پر کڑی تنقید کی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین یہ مرکزی بارڈر کراسنگ اسی ہفتے بدھ کے روز اطراف کی سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ افغان طالبان نے مزید پڑھیں

وائٹ ہاؤس: ایبٹ آباد سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت لائیو دکھانے والا ’’سچویشن روم‘‘ منہدم

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کے مطابق اس کمرے کا انہدام ’سچویشن روم‘ کی تزئین و آرائش کا حصہ تھا۔ اس کمرے کو 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران لی گئی ایک تصویر نے یادگار بنا دیا تھا۔ امریکی ایوان صدر یعنی وائٹ ہاؤس کی تزئین نو کے مزید پڑھیں