پاکستانی وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کابل پہنچ گئے، طالبان حکومت سے سیکیورٹی صورتِحال پر بات چیت

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے کابل میں طالبان حکومت کی سینئر قیادت سے ملاقات کی ہے۔ وائس آف امریکہ افغان سروس کے مطابق پاکستانی وفد نے کابل میں افغانستان میں طالبان حکومت مزید پڑھیں

شام: اسرائیلی راکٹ حملے میں ایران کے ڈرون ماہرین ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) اتوار کو دمشق پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایرانی عہدیدار مارے گئے تھے، یہ افسران شام میں موجود تہران کے اتحادیوں کو ڈرون یا میزائل تیار کرنے کے پروگرام میں مزید پیشرفت کی بات چیت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی حکومت کے ذرائع نے بتایا مزید پڑھیں

روس کا امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا تاریخی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے بارے میں مغرب کو خبردار کرتے ہوئے تاریخی جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے کو معطل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے یہ بڑا اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نئے اسٹریٹجک سسٹم کو جنگی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے، انہوں مزید پڑھیں

مالی: سڑک کنارے بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار ہلاک

بماکو (ڈیلی اردو) وسطی مالی میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے اقوام متحدہ کے امن مشن دستے کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن (ایم آئی این یو ایس ایم اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا مزید پڑھیں

یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

برسلز (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) برسلز نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم پاسداران انقلاب فورسز کو دہشت گرد گروپ قرار نہیں دیا۔ ادھر برطانیہ نے اپنے ملک میں مقیم صحافیوں کو دی جانے والی مبینہ دھمکیوں پر ایک اعلیٰ ایرانی سفارت کار کو طلب کر لیا۔ یورپی یونین نے 20 فروری پیر مزید پڑھیں

امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کے خفیہ دورے پر کیسے پہنچے؟

واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) یہ ایک ایسا جرات مندانہ دورہ تھا جو کسی امریکی صدر کے لیے بھی غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ ایک ایسے علاقے میں جانا جہاں جنگ جاری ہے اور مسلسل حملے ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس حکام نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اچانک یوکرین کے دارالحکومت کیئو مزید پڑھیں

ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے تمام ذرائع موجود ہیں، اسرائیل

تل ابیب (ڈیلی اردو/این این آئی) اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ تہران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے لیے مزید پڑھیں

روس نواز چیچن رہنما قدیروف کا کرائے کی فوج بنانے کا منصوبہ

ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) رمضان قدیروف کریملن کے حامی ہیں اور انہوں نے اپنے فوجی یوکرین بھی بھیجے ہیں، تاہم وہ روسی افواج پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ویگنر کے طرز پر ہی کرائے کی فوج قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ چیچن رہنما رمضان قدیروف نے کہا ہے مزید پڑھیں

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات کیے

ٹوکیو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) جاپان کا کہنا ہے کہ اس کے ساحل سے دور سمندر میں بیلسٹک میزائل گرے ہیں۔ چند روز قبل بھی شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی میزائل داغا تھا، جو جاپان کے ساحل سمندر سے دور گرا تھا۔ جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیول کی فوج مزید پڑھیں

پاکستان اور طالبان فورسز کے درمیان فائرنگ، طورخم سرحد بند

پشاور (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر دونوں ملکوں کی فورسز نے پیر کی صبح ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی۔ دونوں پڑوسیوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان طالبان نے ایک روز قبل ہی طورخم سرحد کو بند کردیا تھا۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں ہلاکتوں کے حوالے سے مزید پڑھیں