ایران اسرائیل پر حملوں کیلئے لبنان میں ہوائی اڈا بنا رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پیر کے روز ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے جنوبی لبنان میں ایک ہوائی اڈا قائم کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے تبصروں میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے مزید پڑھیں

طالبان کے القاعدہ سے تعلقات امریکا سے زیادہ مضبوط ہیں، سابق امریکی کمانڈر جنرل

واشنگٹن (ڈیلی اردو) سابق امریکی کمانڈر جنرل مکینزی نے کہا ہے کہ طالبان کے القاعدہ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں البتہ امریکا کے ساتھ طالبان کے تعلقات اتنے اچھے نہیں ہیں، طالبان کا القاعدہ سے رشتہ امریکا کے ساتھ کسی بھی تعلق سے زیادہ مضبوط ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی مزید پڑھیں

5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ کا 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم قطر منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بائیڈن انتظامیہ نے ایران میں قید پانچ امریکیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرتے ہوئے بین الاقوامی بینکوں کو امریکی پابندیوں کے خوف کے بغیر 6 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم جنوبی کوریا سے قطر منتقل کرنے کے لیے مکمل اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ مزید پڑھیں

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، چیک پوسٹ کے قیام پر کشیدگی تاحال برقرار

لنڈی کوتل (ڈیلی اردو) طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام پر افغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی آج ساتویں روز بھی جاری ہے. سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند ہے۔طور خم بارڈ بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ طورخم سرحد مزید پڑھیں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر خود بھارت میں ضم ہو جائے گا، سابق آرمی چیف کا دعویٰ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جلد ہی ‘اپنے طورپر‘ بھارت میں ضم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بھارت کو صرف کچھ وقت کے لیے انتظار کرنا ہے۔ سرحدی صوبے مزید پڑھیں

دوران جنگ روس نے یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا، سربراہ ڈبلیو ایچ او

جنیوا (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے روس نے جنگ کے دوران یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں یوکرین کے شہر کونستانتن ویکا کا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس حملے مزید پڑھیں

طورخم سرحد کی بندش کیلئے زمہ دار طالبان حکومت ہے، پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) پاکستانی دفتر خارجہ نے طالبان پر پاکستانی سرزمین پر غیرقانونی تجاوزات اور اندھادھند فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ طالبان انتظامیہ نے پاکستانی سرحدی محافظوں پر پہلے فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے پاکستانی سر زمین پر’غیر مزید پڑھیں

سوڈان تنازعہ: خرطوم بازار پر ڈرون حملے میں 43 افراد ہلاک، 55 زخمی

خرطوم (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) فوج اور ایک نیم فوجی گروپ کے مابین اپریل میں تصادم کے آغاز کے بعد سے کسی ایک واقعے میں یہ سب سے بڑی ہلاکت ہے۔ اس واقعے میں چالیس سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ سوڈان میں فوج اور ایک نیم فوجی گروپ میں جاری جنگ مزید پڑھیں

طورخم بارڈر کی بندش: افغان طالبان کی پاکستان پر کڑی تنقید

کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) افغان طالبان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ طورخم کی سرحدی گزرگاہ کی بندش پر کڑی تنقید کی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین یہ مرکزی بارڈر کراسنگ اسی ہفتے بدھ کے روز اطراف کی سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ افغان طالبان نے مزید پڑھیں

وائٹ ہاؤس: ایبٹ آباد سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت لائیو دکھانے والا ’’سچویشن روم‘‘ منہدم

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کے مطابق اس کمرے کا انہدام ’سچویشن روم‘ کی تزئین و آرائش کا حصہ تھا۔ اس کمرے کو 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران لی گئی ایک تصویر نے یادگار بنا دیا تھا۔ امریکی ایوان صدر یعنی وائٹ ہاؤس کی تزئین نو کے مزید پڑھیں