ترکی میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد عمارتیں تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں گر کر تباہ ہو گئی ہے۔ اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔ #Tuquia By @BombayMunna Photos arrived from eastern #Turkey #Elazig #Earthquacke of 6.8 magnitudes on this evening. https://t.co/8Av7N2ePF5 مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج نے پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کئے گئے ان طلبہ کا تعلق نجی تعلیمی ادارے لمز سے ہے جو سکینگ کیلئے گلگت بلتستان گئے تھے، تاہم شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر مزید پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے۔ پی ٹی ایم اے نے صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا۔ بلوچستان میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی ہے، مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید پڑھیں

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آزاد کشمیر کے علاقے سرگن ویلی میں برف تلے دبی مزید گیارہ لاشیں نکال لی گئیں ہیں، جس کے بعد ملک برفباری سے ہونے والی اموات کی تعداد سو تک جاپہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں 20 ،خیبرپختونخوا مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 61 افراد جاں بحق، 42 زخمی

مظفر آباد (ڈیلی اردو) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گرنے والے برفانی تودے سے 57 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ شدید برفباری کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں 15 دیہات پر مزید پڑھیں

بلوچستان میں بارش اور شدید برفباری سے 15 افراد جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس دوران حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، شدید برف باری سے زیارت، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مزید پڑھیں

پاراچنار میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع

پاراچنار (محمد صادق) پاراچنار اور ضلع کرم میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے شدید سردی کے باعث بچوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے، ہسپتال میں سہولیات کی فقدان کے کی وجہ سے بچوں کے اموات میں اضافہ۔ پاراچنار سمیت قبائلی ضلع کرم کے مزید پڑھیں

سردی کی لہر: پنجاب حکومت کا سکولوں کی چھٹیوں میں 12 جنوری تک توسیع کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) حکومت نے آج ایک دن سکول کھلنے کے بعد مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا، موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولز کل سے بند رہیں گے۔ پنجاب میں سردی کی لہر، حکومت نے مزید 6 چھٹیوں مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری جمعرات کو صبح سویرے شروع ہوئی اور کچھ دیر تک جاری رہی۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 6 تک گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری مزید پڑھیں

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سڈنی (ج ح ط) آسٹریلیا کے علاقوں Cobargo اور Belowra میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے تازہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اکتوبر میں لگنے والی آگ سے اب تک ایک کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ مزید پڑھیں