بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گیا، تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 4 ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار کرلیے، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں زین عباس، اویس، عبداللہ، عادل رضوان اور زین عباس شامل ہیں۔ جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکا خیرمواد اور دستی بم برآمد کئے گئے.

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ دہشت گردی کیلئے فنڈز اور اہداف افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نے دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں