پاراچنار: پرُ تشدد ہجوم نے امام بارگاہ کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کردیا

پارا چنار (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مرکز پارا چنار کے علاقے شلوزان میں ہجوم نے امام بارگاہ کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق شلوزان کے مرکزی امام بارگاہ میں ایک جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا اور ایک منصوبے کے تحت امام بارگاہ کے لائٹس بند کرکے اندھیرے میں ساجد حسین ولد اصغر حسین نامی شخص کو تشدد کرکے امام بارگاہ میں قتل کیا تاکہ قاتل کو چھپایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ساجد حسین کو شلوزان کی زمین اور پہاڑ کے تنازعہ پر قتل کیا گیا۔ امام بارگاہ میں موجود پوری قوم اور جرگہ اس قتل میں ملوث ہے۔

حکومت سیاسی دباؤ کی وجہ سے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور شنید ہے کہ قتل کو چھپانے کی بھرپور کوشش جاری ہے جس میں متعلقہ شخص کے اہل خانہ کو بھاری رقم کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی صحافی نے حکومتی اہلکاروں کو حالات سے آگاہ کیا تھا اور بروقت کاروائی کیلئے کہا تھا لیکن حکومتی اہلکاروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کو ہجوم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

مقتول کے اہل خانہ نے ایف آئی آر میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا ہے جو انہیں پتہ ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس قتل میں پوری قوم ملوث ہے۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس رجحان کو روکنے کی کوشش نہ کی گئی تو آئے روز مسجد و امام بارگاہوں کا تقدس پامال ہوتا رہے گا اور بے بس لوگ قتل ہوتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں