اپوزیشن کی احتجاج کی تیاری مکمل، آج افطار ڈنر پر حکومت کے خلاف جمع ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے تمام اپوزیشن رہنماؤں کو آج افطار ڈنر کی دعوت دے دی افطار میں جس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔

 آج تمام اپوزیشن افطار ڈنر میں جمع ہوگی جس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اختر مینگل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں مسلم لیگ (ن) کا 4 رکنی وفد شرکت کرے گا جس میں پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، نائب صدور مریم نواز، حمزہ شہباز اور سینیٹر پرویز رشید شامل ہوں گے۔

افطار ڈنر میں تمام رہنما حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ یہ سیاسی افطار پارٹی اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور سمت کا تعین کرے گی، قبل ازیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پہلے ہی عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اشارہ دے چکے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے آصف زرداری اور نوازشریف سے رابطے کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں