تھرپارکر: سول ہسپتال مٹھی میں مزید 3 بچےجاں بحق، غذائی قلت 313 بچے نگل گئی

تھرپارکر (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سول ہسپتال مٹھی کے ذرائع نے بتایا بچوں کی اموات غذائی قلت کے باعث ہوئی، جس کے باعث رواں سال اب تک 313 بچے جاں بحق چکے ہیں۔

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ رواں ماہ مرنے والوں بچوں کی تعداد چون جبکہ رواں سال میں 313 ہوگئی۔ سول اسپتال میں تاحال 70 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں