مانسہرہ: کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق

مانسہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک مسافر جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان میں غدر سے پلس جانے والے مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق کوہستان کے علاقے شلکن آباد کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے دو عورتوں اور تین بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پالس حادثے کا شکار بدقسمت جیپ شریال سے 21 افراد جن میں سے 9 کا تعلق ضلع لوئر اور 12 کا تعلق پالس سے تھا لے کر شلکن آباد کی طرف جا رہی تھی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے، حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کئے گئے 7 افراد میں سے 3 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں