انٹربینک میں ڈالر 160 اور اوپن مارکیٹ میں 162.50روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی (ڈیلی اردو) ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5.02 روپے مہنگا ہوکر 162 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز میں ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 5.02 روپے مہنگا ہوکر 162 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی تھی جبکہ قیمت فروخت 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں