جاسوسی کا شبہ: حکومت نے سرکاری اداروں کو اردو ان پیچ استعمال کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو اردو ان پیچ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کمپنی ’’کانسیپٹ‘‘ کا تیار کردہ سوفٹ ویئر ان پیچ جاسوسی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شبہ ہے کہ ان پیچ سے سرکاری دفتر کے کمپیوٹرز اور ای میل کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اسی لئے سرکاری دفاتر کو فوری طور پر ان پیچ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر کو کہا گیا ہے کہ اردو ان پیچ کی جگہ مائیکروسافٹ کی اردو زبان یا اردو ورڈ پروسیسر کو استعمال کیا جائے اور سوفٹ ویئرمحدود پالیسی کا سخت اطلاق کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں