ایران: کرمان شاہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 2 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 فوجی شہید جبکہ کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں

 پاسداران انقلاب ایران کے مطابق صوبہ کرمان شاہ سے متصل جوان رُود نامی قصبے میں ایک دہشت گرد گروپ کے خلاف آپریشن  کیا گیا۔

آپریشن کے دوران  ہونے والی جھڑپ میں  ایک ایرانی فوجی شہید ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد بھی  مارے گئے۔

دریں اثنا سرو آباد نامی قصبے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی ایک ایرانی فوجی شہید ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاسداران انقلاب ایران کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ  مغربی آذربائیجان سے ملحقہ پران شہر قصبے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں