”خطرناک جنگ کا شدید خطرہ” برطانیہ اور ایران کی فوجیں آمنے سامنے

لندن + تہران (ویب ڈیسک) خلیج فارس میں ایران اور برطانیہ کی افواج آمنے سامنے آتے آتے رہ گئیں، ایرانی بحریہ نے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینےکی مبینہ کوشش کی، برطانوی بحریہ نے ایرانی کشتیوں پر گنیں تان لیں۔

برطانوی بحریہ نے ایران کا آئل ٹینکر پچھلے ہفتے جبرالٹر کے قریب سے قبضے میں لے لیا تھا، جس پر ایرانی صدر روحانی نے خبردار کیا تھا کہ بدامنی پھیلانے والا برطانیہ نتائج سے خبردار رہے۔

برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی کشتیوں نے برطانوی کمرشل جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے، اس ایرانی اقدام پر تشویش ہے۔

برطانوی حکومت نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایران علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے، 3 ایرانی ویسلز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی کمرشل جہاز کو روکنے کی ناکام کوشش کی۔

برطانوی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی کمرشل ویسل کے ساتھ موجود برطانوی بحریہ کی زبانی وارننگ کے بعد ایرانی کشتیاں واپس لوٹ گئیں۔

برطانوی حکومت کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی کشتیوں کے اس اقدام پر تشویش ہے، ایرانی حکومت خطےمیں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب ایران نے کسی برطانوی بحری جہاز کا راستہ روکنے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں