آرمی چیف کے بیٹے پر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا جھوٹا الزام لگانے والے احتشام افغان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے پر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا جھوٹا الزام لگانے والے احتشام افغان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1150141024884404225?s=19

احتشام افغان نامی ٹویٹر ہینڈلر کے اکاوٴنٹ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ ان کے بیٹے نے لاہور گلبرگ میں 13 ارب روپے پلازہ بنایا ہے، ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیسا کہاں سے آیا؟ اس حوالے سے صحافی ارشد شریف نے ڈی جی آئی پی آر میجر جنرل آصف غفور کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ اس پروپگنڈہ کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس پروپگنڈہ کے پیچھے چھپی طاقتوں کو بھی جانتے ہیں اور ہم خود جان بوجھ کر ان جھوٹوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ سچ سامنے آہی جاتا ہے، ابھی وقت نہیں آیا یا ایسے سمجھیں کہ ہمارے پا س ایسے جھوٹوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ضرورت پڑی تو ایسے معاملات کو قانونی طور پہ دیکھا جائے گا۔

ڈی جی آئی پی آر کی اس ٹویٹ کے بعد اس ٹویٹر اکاوٴنٹ سے متذکرہ ٹویٹ ہٹا دی گئی جس پر میجر جنرل آصف غفور نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ اتنی جلدی ٹویٹ ہٹا دی، کسی ایسے پروپگنڈہ کو کیوں پھیلاتے ہیں جس کو آپ خود اپنا مان نہیں سکتے اور نہ جس کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں؟ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیوں کیا جا رہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لیے کہتا ہوں کہ ہماری یوتھ کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

https://twitter.com/IhteshamAfghan/status/1150318828943020032?s=19

ان ٹویٹس کے بعد احتشام افغان نامی ٹویٹر کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں