پاراچنار: آئی جی ایف سی کا علم کی روشنی پھیلانے والے معذور نوجوان گلزار حسین کو خراج تحسین

پاراچنار (محمد صادق) آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی نے کہا ہے کہ پاراچنار کے معذور نوجوان گلزار حسین کی ہمت اور حوصلہ قابل داد ہے جو دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرکے اب سکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔

پاراچنار کے نواحی علاقے لقمان خیل سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان گلزار حسین کے نام اپنے پیغام میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی نے کہا ہے کہ کم عمری میں ایک افسوس ناک واقعے میں دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم ہونے کے باوجود تعلیم حاصل کرنا اور علم کی روشنی پھیلانا ملک بھر اور قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لئے علمی نمونہ اور ایک اعلی مثال ہے اس موقع پر انہوں نے گلزار حسین کے لئے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گلزار حسین 1999 میں سکول جاتے وقت بارودی سرنگ کے دھماکے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود گلزار حسین نے انتہائی مشکل حالات میں ایم اے تک تعلیم حاصل کیا اور اب سکول میں پڑھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں