وزیراعظم عمران خان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کلبھوشن جادھو سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پاکستان کےعوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو رہا نہ کرنے اور بھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف نے دی ہیگ کے پیس پیلس میں کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

عالمی عدالت انصاف نے بریت کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کلبھوشن جادھو کو سنائی جانے والی سزا کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں