پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (کاشف محمود) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرنشپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے آرمی چیف کی آئی ایس پی آر میں انٹرنشپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھیں، نوجوان قانون کی بالادستی، میرٹ کو اپنائیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں