بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے طوفانی بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات

لاہور (ڈیلی اردو) بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں آج پاکستان میں داخل ہوں گی، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں 9 سے 11 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں سے لاہور، پشاور، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

کراچی میں جمعے سے شروع ہونے والی بارش 4 روز تک جاری رہ سکتی ہے، شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں