نماز عید ادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور گرنیڈ حملے، 60 فلسطینی زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی فورسز کے مظالم جاری ہیں، اسرائیلی فورسز نے اتوار کو عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصٰی کے کمپاؤنڈ میں فلسطینی مسلمان نمازیوں پر فائرنگ کردی، قابض اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر گرینیڈ بھی پھینکے۔

https://twitter.com/Timesofgaza/status/1160457978266431488?s=19

ٹائمز آف غزہ کے مطابق عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں احتجاج کررہے تھے، جس پر اسرائیلی فورسز نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ان پر گرینیڈ بھی پھینکے۔ جس کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

https://twitter.com/Timesofgaza/status/1160487323110465536?s=19

فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں