ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائےگی

لاہور (اے ڈی شہزاد) حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں آج  ملک بھر میں عیدالاضحی پورے مذہبی جوش اور ولولے سے منائی جائیگی۔

نماز عید  کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہے گی۔

لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، ملتان، مظفر آباد، گلگت اسلام آباد اور قبائلی اضلاع سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جس کی سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ ملک کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں