وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کراچی کےاراکین اسمبلی کواپنے اپنے حلقوں میں رہنےکی ہدایت کر دی۔

کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران شدید بارش کے باعث اکثر علاقوں سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ شہر قائد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

بارش کے دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بھی بند ہے اور شہری اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کاادارہ کے الیکٹرک بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی کےتمام ارکان اسمبلی کوعید اوریوم آزادی پر اپنے حلقوں میں رہنے اور عوام کی ہر ممکن مدد، تعاون کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کے مطابق کراچی کےشہریوں کوکئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا اور وہ اب مشکلات کا سامنا کر رہے، وفاقی حکومت کراچی کے دہائیوں پرانے مسائل کے حل کے لیے جامع پیکج بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں