110

بنوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر 4 افراد قتل

‏بنوں (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میراخیل میں میوزک تیز آواز میں سننے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے،جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چار افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میراخیل میں اونچی آواز پر ساونڈ سسٹم چلانے پر دو گروہوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

آتشیں اسلحے سے لیس افراد کے مابین فائرنگ سے باپ، بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے جبکہ قریب سے گزرتا راہگیر بھی اندھا دھند چلتی گولیوں کی زد میں آ گیا۔ چاروں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسے۔

پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔ میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں