اسکردو: جیالے عبد الکریم نے 70 کنال زمین بلاول بھٹو کو تحفے میں دیدی

گانچھے + اسکردو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عبد الکریم نامی جیالے نے ستر کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عبد الکریم پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر ہے۔ عبد الکریم نے ستر کنال زمین بلاول کے نام رجسٹری کردیا۔ عبد الکریم نے کہاکہ شہید بھٹو نے گانچھے ضلع کو بنایا ہے،ستر کنال ملکیتی زمین عوام کی طرف سے تحفے میں دے رہا ہوں۔

اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور شہریوں سے ملے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رک گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیول اور تھایور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی، نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں