پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا: ترجمان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف ایشیا گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا میں زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں، اس سے متعلق پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا پیسفک گروپ نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں