کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے: ائیر چیف مارشل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے  کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ آئیر چیف  نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس امر کااظہار انھوں نے جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی  نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا۔ اسد قیصر نے کہا کہ دفاع وطن میں آئیر فورس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پوری قوم دفاعی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ آئیر چیف  نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملاقات میں اسپیکر اور سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان ویلفیئر ٹائون کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ویلفیئر ٹائون سے محروم طبقات کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ایک ہی چھت کے نیچے نادار افراد کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ فضائیہ کے افسران پر مشتمل راشد میموریل ٹرسٹ کی معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد میرا مشن ہے۔ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے لیے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے قیام کے لیے فضائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا بھی تعاون حاصل رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں