امام بارگاہوں کے قریب ریسکیو، ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات

پشاور (ڈیلی اردو) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کوہاٹی گیٹ میں قائم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک شیر دل خان کی نگرانی میں قائم کیمپ میں ریسکیو 1122 کے اہلکار جدید موصلاتی نظام کے ساتھ کیمپ میں موجود ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے صوبے کے مختلف اضلاع میں موجود ریسکیو سٹیشنز سے عزاداروں کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کر نے کے لیے امام بارگاہوں کے قریب ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 میڈیکل بس بھی نویں اور دسویں محرم الحرم کے دوران عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 ضلعی اداروں کے ہمراہ ایک جامع حکمت عملی کے طور پر کام کر رہاہے اور اس ضمن میں ریسکیو 1122 کی جانب سے کمانڈ پوسٹ میں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 انتظامیہ کی جانب سے سٹیشنز کو ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے ریسکیو اہلکار عزاداروں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرتے رہیں گے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار شب و روز امدادی سرگرمیوں کے لیے موجود رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں