قصور واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا ایکشن: ڈی پی او، ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا۔ ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے سے متعلق بتایا کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا۔ عام آدمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اب تک یہ اقدامات پنجاب پولیس اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہی اٹھائے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اب تک ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ دے دی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قصور پولیس میں بڑی اوورہالنگ کی تجویز ہے تاہم ایڈیشنل آئی جی کی زیر نگرانی تفتیش کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں