اسرائیلی فوج کے چھاپے’ صحافی سمیت 7 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے “مقبوضہ مغربی کنارے” کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں تک گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی توڑ پھوڑ کے بعد سات فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ “غرب اردن” اور”الخلیل” سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ مار کے بعد سات فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ‘صافا’ کے مقام پر تلاشی کے دوران صحافی محمد عوض کو حراست میں لیا جب کہ  قابض فوج نے 16 سالہ محمد بسام منیر اخلیل، 17 سالہ  عبدالعزیز، محمد شفیق اخلیل، 18 سالہ عبداللہ امجد عمر الطیط اور 18 سالہ محمد نظام نمر اخلیل کو بھی “الخلیل “شہر کے علاقے “یطہ ” سے حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں