اقوام متحدہ کی افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی مذمت

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ناقابل قبول عمل قراردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کونسل کے ارکان افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کابل دھماکوں اور افغان صدر کی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرتشدد واقعات ہر صورت بند ہونے چاہئیں، سلامتی کونسل کے ارکان حملوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

سلامتی کونسل نے تمام ملکوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اس سلسلے میں افغان حکومت اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں