سعودی عرب کی کربلا میں مسافر بس دھماکے کی مذمت

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی حکومت نے عراق کے صوبے کربلا میں مسافر بس کو دھماکے کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

جمعے کے روز کربلا شہر کے باہر ایک منی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 12 زائرین شہید ہوئے جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب مذکورہ مسافر بس کربلا اور الحلہ کے درمیان عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ کے راستے گزر رہی تھی۔

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ہفتے کے روز دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی کارروائی میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں