99

اس بار بالاکوٹ سے بھی آگے جا سکتے ہیں: بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

چنائی (ڈیلی اردو) بھارتی آرمی چیف بپن راوت لگتا ہے پرانا سبق بھول گئے، ان کی ایک اور گیدڑ بھبکی سامنے آئی ہے۔ 500 سے زیادہ دہشت گرد ان کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔

بپن راوت نے یہ دعوی بھی کیا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد ان کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں