عدلیہ مخالف انٹرویو کیس: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس میں انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف انٹرویو کیس کی سماعت انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے کی، عدالت نے سماعت کے دوران عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

18 فروری کو ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئیں ہیں،اور انہیں 18 فروری کو حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے، فیصل رضا عابدی کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں