مردان میں آندھی اور طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

مردان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بارش اور طوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور4  زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے فرش کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر کا مالک ذاکر اللّٰہ، اس کی بیوی اور 2 بچے 3 سالہ عبدالصمد اور 2 سالہ سپنا جاں بحق ہو گئے۔


جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو کاٹلنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مردان کے گائوں گدر میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے سے 70 سالہ شخص عبدالقلندر جاں بحق اور 18 سالہ حمزہ زخمی ہو گیا۔

بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں