سابق صدر پرویز مشرف کی انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی دفعات شامل کیں تھیں۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف پرسابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری سمیت 60 سے زائد ججز کو نظر بند کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں