نوازشریف چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (ڈیلی اردو) قومی احتساب  بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کرلیا۔

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ پراسکیوٹر نے نواز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس میں تفتیش کرنی ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔

‏عدالت نے نیب کو میاں نواز شریف کا چودہ روز کا ریمانڈ دے دیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دوبارہ پچیس اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جاے گا۔

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔  مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے احتساب عدالت کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا جس پر کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

یاد رہے کہ میاں نوازشریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، احتساب عدالت نے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں