120

دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل نمائش کیلئے پیش، قیمت صرف 3 ارب 13 کروڑ روپے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں 30 قیراط ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

یوں تو سب نے مختلف برانڈز کے مہنگے ترین جوتے دیکھے ہی ہوں گے جن کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے لیکن ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی سینڈل شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

لیکن اب اطالوی ڈیزائنر انتونیو ویتری کی تیار کردہ ہیروں سے سجی اور سونے سے بنی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل کو دبئی میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت صرف 73 ملین درہم (19.9) ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 3 ارب 13 کروڑ روپے ہے۔

اطالوی ڈیزائنر کی تیار کردہ مہنگی ترین سینڈل کی ہیل خالص سونے سے بنی ہے جبکہ سینڈل میں 30 قیراط ہیرے اور نایاب شہابی پتھر بھی نصب کیا گیا ہے۔ سینڈل کی ہیل کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارت ’برج خلیفہ‘ سے ملتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل مہنگے ترین جوتے بنانے کا اعزاز برطانوی ڈیزائنر کے پاس تھا جس کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا جن کی قیمت 15.5 ملین ڈالر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں