بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے: جنرل زبیر محمود حیات

اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معاشی ترقی کے باعث پاکستان اور دنیا کے درمیان تفاوت بڑھ رہا ہے، عالمی گورننس اور معیشت ترقی کی مراحل طے کر رہی ہے، ملک کی معاشی صورتحال توجہ کی طلبگار ہے، معاشی تنزلی کے باعث اسلاموفوبیا جیسے تصورات پروان چڑھ رہے ہیں۔

جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارتی معاشرہ انتہا پسندی کی طرف جا رہا ہے، بھارت دنیا میں ہتھیاروں کی مسلسل دوڑ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے، جس سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو نئے چیلنجز درپیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں