آزادی مارچ: ملک بھر کے علماء مشائخ نے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ملک بھر کے علماء مشائخ نے متحدہ اپوزیشن کے آزادی مارچ اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا ، غیر کی روٹی چھینے والی تبدیلی سرکار کو گھر جانا ہوگا ،ریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنانے والے حکمرانوں کے لئے مکافات عمل ہے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی عقیدت رواداری اور جوش و جذبے سے منائے گی

اس بات کا اعلان اتوار کے روزملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے موجودہ ملکی حالات بہ غور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے

کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے سونامی کے ذریعے ملکی معشیت کا جنازہ نکالنے والے اور جعلی مینڈینٹ لیکر آنے والوں کو اب مزید ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے لہٰذا ملک بھر کی 180خانقاہوں کے سجادہ نشینوں اور علماء کرام نے جعلی حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے آزادی مارچ اور دھرنوں کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ مولانا فضل الرحمن شانہ بشانہ آزادی مارچ میں شریک ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے ہوشربا مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے کشمیر کا سودا کردیا ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو بیروزگار اور لاکھوں گھرانوں کو بے گھر کردیا ہے اب 22کروڑ عوام مزید جعلی حکمرانوں کو کسی طور قبول نہیں کریں گے

انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان ملک بھرمیں عید میلادالبنی ؐ کے موقع پر جوش و جذبے سے میلاد کی محافل ،ریلیوں اورجلوسوں کا انعقاد کرے گی کیونکہ میلاد شرک کی جڑکاٹتا ہے حضور ؐ کی ولادت پاک کا جشن باربار منانے سے عقیدہ توحید میں پختگی آتی ہے نبی کریم ؐ کی ولادت مبارک سے انسانیت کو آزاد جینے کا شعور ملا، ماہ ربیع الاول اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں سیر ت النبی ؐ کے مطابق بسر کریں آپ ؐ کی آمد مبارک سے پوری دنیا میں نورحق پھیلا اور کفر و باطل کی تارکیاں چھٹ گئیں

بارہ ربیع الاول اس امر کا متقاضی ہے کہ اس پر جس قدر ممکن ہوسکے خوشی اور مسرت کااظہار کریں میلا کے اجتماع سے خطاب کرتے انہوں نے مزید کہا آج اخوت اور امن وخیر سگالی کی فضاقائم کرنے کے لئے اسوہ رسول ؐ کی پیروی ضروری ہے نبی کریم ؐ مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری نبی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کرتشریف لائے 12ربیع الاول کا دن تاریخ اسلام ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کا عظیم ترین دن ہے نبی پاک ؐ کا اسوہ حسنہ نبی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے ، دین حضور بنی اکرم ؐ کی سیرت اور سنت ہے قرآن اس سیرت اور سنت کو قیامت تک کیلئے محفوظ کرنے کا الوہی اتتظام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں