بھارت کا اصل نقشہ کشمیری کھینچیں گے: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کا اصل نقشہ کشمیری کھینچیں گے، ہندوتوا کی وجہ سے بھارت کا نقشہ دوبارہ بنے گا، بس کچھ وقت کی بات ہے اور وہ وقت دور بھی نہیں انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کی جب بھارت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو اپنے نقشے میں دکھایا جسے مسترد کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اصل نقشہ تو کشمیری کھینچیں گے۔ ہندوتوا کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے بھارت کانقشہ دوبارہ بنے گا اس بس کچھ وقت کی ہی بات رہ گئی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں انشاء اللہ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’ اس وقت افواہیں بنانے والی فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟ کیا انکو باخبر پاکستانیوں، سمجھدار ہندوستانیوں اور غیر ملکیوں کے رد عمل نے مایوس کر دیا ہے؟ آپ اپنی کوششیں جاری رکھیں، جھوٹی افواہیں پھیلا کر آپ لوگوں کو فین فالو ونگ تو مل سکتی ہے لیکن فائدہ کوئی حاصل نہیں ہوسکتا، اسکا علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔ ‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں