کراچی میں اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دینے والے اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، اساتذہ نے ٹائم اسکیل میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

کالجز کے اساتذہ نے دوپہر سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دے رکھا تھا جس کے نتیجے میں ایک سڑک بھی بند تھی، پولیس نے ایک دم ہی اساتذہ پر لاٹھی چارج کا دھاوا بول دیا، جس کے بعد کئی مرد اساتذہ گرفتار کر لیے گئے، گرفتاری کے بعد دھرنے کے شرکاء کو شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کوئی بات نہیں ہوئی ، بغیر بات چیت کیے گرفتار کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے گریڈ کئی سالوں سے نہیں بڑھائے گئی، ہم اپنے ٹائم اسکیل میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 7 سال گزرنے کے بعد بھی ہمیں ٹائم اسکیل ادا نہیں کیے گئے۔

اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھیں،جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اب کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اساتذہ کے گرفتاریوں کے بعد وزیر اعلیٰ ہائوس کے اطراف کی سڑک ٹریفک کے لیے رواں کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں