ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کو دن بارہ بجے تک ہڑتال ختم کرنےکاحکم دےدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف کیس کے دوران پی ایم ڈی سی، کالج آف فزیشن، ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ڈاکٹرز کے وکیل نے بتایا کہ او پی ڈی میں ہڑتال نہیں جبکہ یہ ینگ ڈاکٹرز نہیں بلکہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ہیں، اور آرڈیننس پری میچور ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہڑتال کیا ہے اسکی تعریف اب ضروری ہے، یہ ہیلتھ سیکرٹری کا قصور ہے کہ معاملہ ابھی تک لٹکا ہے،جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز نہیں بیٹھتے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پی ایم سی اور پنجاب حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن کرے، کیونکہ ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرنا جرم ہےاس پر فوجداری مقدمہ درج ہوگا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ایم ٹی آئی قانون کو بنانے میں سب کو شامل کیا گیا ہے،یہ ایک مخصوص طبقہ ہے جو ہڑتال کررہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا تکہ مجھے ینگ ڈاکٹرز سے لکھ کردیں کہ آج بارہ بجے ہڑتال ختم ہوگی،عدالت ایک کمیٹی بنا دے گی جو ڈاکٹرز کی بات سنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں