اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود پاکستان طبی کمیشن سمیت کئی بل قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2019 قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اپوزیشن کی طرف سے تحریک کی مخالفت کی گئی اور اراکین نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس اور بل پیش کئے گئے۔ آرڈیننسز پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، کارروائی کے دوران اپوزیشن نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی لیکن ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی۔

حکومت کی جانب سے پاکستان طبی کمیشن بل 2019 بھی پیش کیا گیا جسے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود منظور کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019 میں 120 دن کی توسیع کا بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے پیش کیا گیا۔ جس کو منظور کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں