ہنگو: دوآبہ پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد سلطان شاہ گرفتار

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) دوآبہ پولیس نے کامیاب کارروائی میں دہشت گردی کے متعدد مقدمات سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خطرناک دہشت گرد سلطان شاہ ولد تازہ گل گزشتہ گیارہ سال سے دہشت گردی کی متعدد مقدمات سمیت پولیس پر حملوں، دھماکوں، قتل،اقدام قتل، اغوا براٸے تاوان کے مقدمات میں دوآبہ اور صدر پولیس کو مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل اف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایات پر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان کی زیر نگرانی ہنگو ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کےدوران تھانہ دوابہ ایس ایچ او سب انسپکٹر مجاہد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹل سرکل شوکت علی شاہ کی قیادت میں طورہ وڑی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران خطرناک دہشت گرد سلطان شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او مجاہد حسین کے مطابق گرفتار دہشت گرد سلطان شاہ ولد تازہ گل جو کہ علاقہ طورہ وڑی کا رہائشی جو سال 2008 سے پولیس پر حملوں، اغوا براٸے تاوان، قتل، اقدام قتل، سمیت دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں تھانہ دوآبہ اور صدر پولیس کو زیر دفعات 7ATA/341/342/353/364/12b/302/324/148/149/ 3/4Exp/419/420/468/471 میں مطلوب تھا جسکو مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او احسان اللہ خان کا اس حوالے سےکہنا تھا کی آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصر اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کا اولین فرض ہے جس میں ضلعی پولیس کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں