فلسطین: غزہ پر اسرائیلی بمباری، 10 فلسطینی شہید

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کے منگل اور بدھ کی رات کو غزہ پر فضائی حملے میں مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سویرے ہونے والے فضائی حملے کے بعد، جس نے اسلامی جہاد کے ایک سینئر کمانڈر اور انکی اہلیہ شہید ہو گئیں، اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹٰی میں مختلف عمارتوں اور جگہوں پر بمباری کی۔

https://twitter.com/HukmiSalma/status/1194342322764300289?s=19

اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ میں داخلی سلامتی کے ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ میں  انسانی حقوق کے آزاد کمیشن کے صدر دفتر پر بھی بمباری کی جسمیں ادارے کے متعدد ملازمین زخمی ہو گئے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی جہازوں نے متعدد مزاحمتی چوکیوں اور عوام کے رہائشی مکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

پیر سے بدھ کی رات کو کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ پیر سے اب تک شہید والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

حماس کے تحت وزارت صحت نے فضائی حملے میں ابتک 7 فلسطینی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

https://twitter.com/PalestinePost24/status/1194193952762728448?s=19

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمایندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد غزہ پٹی کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے راکٹ حملوں میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیل نے فوجی ٹینک غزہ کی باڑ پر پہنچا دیئے ہیں اور خدشہ ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے جاری ہیں، فلسطینی تنظیمیں بھی اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہیں، اسرائیلی فوج کے غزہ میں داخل ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں